Posts

Showing posts from March, 2025

سعودی عرب میں عیدالفطر کب ہوگی ؟

Image
  عید الفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان ہر سال یکم شوال کو عید الفطر مناتے ہیں۔   ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند ہفتہ 29 مارچ کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سعودی عرب میں عید الفطر 2025 بروز اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔   عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 2 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے اور یہ غروب آفتاب کے بعد 8 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔  دوسری جانب اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر صرف پانچ گھنٹے ہوگی اسی لیے 29 مارچ کو سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے امکانات محدود ہیں۔   سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے عید الفطر 2025 کے لیے چار روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کا آغاز ہفتہ 29 مارچ کے بعد ہوگا اور بدھ 2 اپریل کو اختتام ہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف

Image
  پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان حالیہ معاہدہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس معاہدے کے تحت، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 28 ماہ پر مشتمل 1.3 بلین ڈالر کا نیا قرضہ منظور کیا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں مددگار ثابت ہوگا۔  اس کے علاوہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کے جاری 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کی پہلی جائزہ رپورٹ کو بھی منظور کیا ہے، جس سے مزید 1 بلین ڈالر کی قسط جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اس طرح، مجموعی طور پر پاکستان کو 2 بلین ڈالر کی مالی معاونت ملے گی۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاہدے کو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8.3 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جو معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق، پاکستان نے معاشی استحکام کی بحالی میں نمایاں پیش رفت کی ہے، جس میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور مالیاتی خسارے میں کمی شامل ہیں۔ تاہم، آئی ایم ایف نے خبردا...

عدلیہ کی بنیادوں میں بارُود

Image
  اسلام آباد ہائیکورٹ ایک عرصے سے شدید اضطراب اور ہیجان کی کیفیت میں ہے۔ یہ ارتعاش چھبیسویں ترمیم سے پہلے ہی نمایاں تھا، مگر اس کی اصل وجہ کا تعین کرنا مشکل ہے۔ تاہم، کئی صحافی اور مبصرین اس کیفیت کو تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری، مقدمات اور عدلیہ کے ان کے ساتھ روا رکھے گئے رویے سے جوڑتے ہیں۔ عالی عدالتوں کا عمران خان کے لیے رویہ ہمیشہ مشفقانہ، ہمدردانہ بلکہ بعض اوقات جذباتی دکھائی دیا۔ ان کی پہلی گرفتاری کے بعد خصوصی عدالت کے احکامات نے اس تاثر کو مزید تقویت بخشی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے خان صاحب کے لیے خصوصی انتظامات کے احکامات صادر کیے، یہاں تک کہ انہیں پولیس لائن کے آرام دہ بنگلے میں رکھنے کا حکم بھی دیا۔ اس طرز عمل نے واضح کر دیا کہ عمران خان کو عام سیاسی قیدیوں کی طرح نہیں دیکھا جا رہا۔ یہ عدالتی رویہ کسی روایت سے خالی نہیں تھا۔ عمر عطا بندیال اس تسلسل کو مزید تقویت دے رہے تھے جس کی بنیاد آصف سعید کھوسہ، عظمت سعید شیخ، اور ثاقب نثار جیسے ججز نے رکھی تھی۔ مگر جب قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالا تو اس روایت کے علمبرداروں کی پرواز محدود ہوگئی۔ پھر، اسل...

اسرائیل، بُرے وقت کی تلاش میں!

Image
  اسرائیل کا فلسطین، امریکا کا یمن پر قیامت ڈھانا، پاکستان میں دہشتگردی کی خوفناک لہر، ایران کو حالیہ امریکی دھمکی سب کے تانے بانے ملتے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کو نیست و نابود کرنے پر عمل پیرا تو امریکا دنیا کے سب سے بڑے بحری بیڑے (ہیری ٹرومین) سے میزائلوں، F/A-18بمبار فائٹر اور قطر سے B-52 بمبار طیاروں کے ذریعے حوثی علاقوں پر آگ برسا رہا ہے۔  صدر ٹرمپ نے جب ایران کو دھمکی آمیز خط لکھا کہ ’’2 ماہ میں نیا نیوکلیئر معاہدہ کرو ورنہ …‘‘ ہٹلر کا مارچ 1938ء میں آسڑیا کو نوٹس سامنے، چڑھائی اور پھر قبضہ، ٹھیک ڈیڑھ سال بعد جنگ عظیم چھڑ چکی تھی۔ امریکی دھمکی پر ایران کا جواب، ’’جو کرنا ہے کر لو‘‘۔ ٹرمپ دھمکی کی وجہ چین روس ایران کے بڑے بحری بیڑوں کیساتھ خلیج اومان ( 40 فیصد تیل تجارت گزرگاہ) ’’ چاہ بہار‘‘ کے نزدیک جنگی بحری مشقوں کے ذریعے براجمان ہونا ہے۔ غزہ کے مکین واپس آکر اُجڑے گھروں میں آباد ہونا ہی چاہتے تھے کہ ایک دن سحری پر اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی، آناً فاناً 400 سے زائد بچے، عورتیں شہری شہید، آگ و خون کی ہولی جاری ہے۔ یمنی حوثیوں نے تو خوابیدہ اُمت کا قرض اتارا ...

ہمیں مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

Image
  موجودہ دنیا میں مصنوعی ذہانت انسانوں کےلیے جہاں حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے وہاں ترقی پذیر ملکوں میں خوف و تجسس اور وسوسے بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ عوام کے ذہنوں میں یہ سوالات ابھر رہے ہیں کہ کیا ترقی پذیر ملکوں میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے عوام تو متاثر نہیں ہوں گے؟ کیا اُن کے روزگار پر تو فرق نہیں پڑے گا؟ کیا انسانوں کی اہمیت ختم تو نہیں ہوجائے گی؟ کیا انسان کہیں اجنبیت اور تنہائی کا شکار تو نہیں ہوجائیں گے ؟ کیا لیبر فورس کی جگہ روبوٹ تو نہیں لے لیں گے؟ کیا مصنوعی ذہانت دنیا کے انجام کا باعث تو نہیں بنے گی؟ وغیرہ وغیرہ۔ تیسری دنیا کے لوگوں کی یہ سوچ شروع ہی سے ہے۔ ہم ہر چیز کو اُس وقت اپناتے ہیں جب دنیا اس سے خاطر خواہ فوائد حاصل کرچکی ہوتی ہے۔ ہم نے ترقی کے ہر عمل کو ہمیشہ شک کی نظر سے دیکھا اور اپنے ساتھ اپنی جیسی سوچ رکھنے والوں کو ملا کر اس کی مخالفت شروع کردی۔ معروف اداکار دلیپ کمار کی فلم ’’نیا دور‘‘ کی مثال یہاں فٹ آسکتی ہے کہ اُس علاقے کے لوگ سڑک بنانے کے مخالف تھے جبکہ دلیپ کمار اور ان کے ساتھ چند لوگ سڑک کو ترقی کا راستہ سمجھتے تھے اور آخر میں ہیرو کی جیت ہوئی اور سڑک بنا لی ...

دہشتگردی کیخلاف قومی جنگ،وزیر اعظم پر عزم

Image
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم اشکبار ہے،400سے زیادہ نہتے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا،ٹرین پر حملہ کرنے والوں نے رمضان کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا،واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کامیاب حکمت عملی اپنائی،ضرار کمپنی نے ناممکن کو ممکن کردیا اور مشکل ترین صورتحال میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 339 جانوں کو بچایا۔33دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے۔پاک فوج کےجوانوں کا بلند حوصلہ اور عزم لائق تحسین ہے۔پاکستان ایسے حادثات کا متحمل نہیں ہوسکتا،امن کےلئے تمام اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،دہشت گردی کے خاتمے تک امن اور ترقی کا حصول ناممکن ہے۔اس لیےدہشت گردی کے خلاف ایک متفقہ سیاسی آواز اور عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ملک کے تمام  سیاسی رہنماؤں کودہشت گردی کے خلاف قومی  جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کرنا ہوگا اور اِس بات پر اتفاق  کرنا ہو گا کہ انتہاء پسند فلسفے کے خاتمے کے لئے سیاسی اختل...

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی انقلاب

Image
  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جس کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو تیز، محفوظ اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ حالیہ معاہدے کے تحت، AD پورٹس گروپ کی ڈیجیٹل بازو، مقطہ ٹیکنالوجیز، اور پاکستان سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے درمیان شراکت داری قائم کی گئی ہے، جو کہ دونوں ممالک کے تجارتی شعبے میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ شراکت داری کسٹمز کلیئرنس، ای کامرس، ڈیجیٹل لاجسٹکس، اور سمارٹ ویئر ہاؤسنگ جیسے شعبوں میں جدید ترین سہولیات فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، تجارتی مالیات اور تجزیاتی نظام متعارف کرائے جا رہے ہیں جو کاروباری افراد کو بہتر فیصلہ سازی میں مدد دیں گے۔ AD پورٹس گروپ کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ کراچی پورٹ پر 50 سالہ کنٹینر ٹرمینل آپریشنز اور 25 سالہ جنرل اور بلک کارگو معاہدے اس سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ اس معاہدے سے پاکستان کا تجارتی نیٹ ورک مزید مضبوط ہوگا اور سنٹرل ایشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ یہ معاہدہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان عالمی تجارتی ...

پاکستان کی برآمدات میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ 28% اضافہ، پاکستان کے تجارتی تعلقات میں مضبوطی

Image
  پاکستان کی برآمدات میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ 28% اضافہ، پاکستان کے تجارتی تعلقات میں مضبوطی پاکستان کی برآمدات نے جاری مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ 28% کی زبردست ترقی حاصل کی ہے، جو جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اہم اعلان علی زیب، پاکستان کے تجارتی قونصلر نے دبئی میں پاکستان قونصلیٹ اور پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک سہری اجتماع میں کیا۔ علی زیب نے اس کامیاب ترقی کو پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا عکاس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو پاکستان کے اقتصادی ترقی کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔ یہ سہری اجتماع پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منعقد ہوا، جس میں غیر ملکی سفیروں اور دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ بزنس کونسلز کو پاکستان ٹریڈ شو میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ یہ ایونٹ پاکستان کی تجارتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی کاروباروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ ...

’دی ڈریمرز‘ نامی ڈاکیومنٹری کو سنسر سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا گیا؟

Image
  پاکستان کے منظر نامے پر جہاں ایک طرف سیاسی میدان میں چلنے والی اکھاڑ پچھاڑ زور و شور سے جاری ہے، وہاں دوسری طرف چند برسوں سے ایک اور محاذ بہت شدت سے گرم رہا ہے، جس پر حکومتی سطح پر ’دشمن‘ سے ایک بڑی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ اس دشمن نے پوری دنیا میں پاکستان کے گرد ایک سرخ دائرہ بنا رکھا ہے۔  اگر آپ نے نوٹ کیا ہو تو گزشتہ چند برسوں سے ملک بھر میں شد و مد کے ساتھ انسداد پولیو مہمات چلائی جا رہی ہیں، اور ابھی 3 فروری کو 2025 کی بھی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پاکستان سے ’’پولیو کا مکمل خاتمہ‘‘ حکومت کی اوّلین قومی ترجیح بنا ہوا ہے، اور وسیع سطح پر مہمات چلائے جانے کے باوجود یہ ایک حیران کن امر ہے کہ پولیو کا خاتمہ نہیں ہو رہا، اور ملک کے مختلف حصوں سے نہ صرف پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز سامنے آ رہے ہیں بلکہ پولیو کیسز بھی ختم ہونے میں نہیں آ رہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں 73 پولیو کیس سامنے آئے تھے، اور 493 سیوریج سیمپلز پازیٹو نکلے تھے۔ یہاں تک گزشتہ 20 سالوں میں آزاد کشمیر سے پولیو کا...

میرا تو کوئی باپ یا بھائی ہی نہیں!

Image
  خواتین کے عالمی دن کا اجلاس جاری تھا۔ ہر کلاس کی خواتین کا جمِ غفیر تھا ۔ نچلے طبقے کی ایسی عورتیں بھی  وہاں موجود تھیں جن کو پیسوں کا لالچ دے کر کچھ لوگ وہاں بسوں پر بیھا کر لے آئے تھے۔ وہ اس بات سے لاعلم تھیں کہ آخر یہ کس بات کا اجلاس ہے؟ انہی میں نادیہ بھی تھی۔ نادیہ ایک خواجہ سرا تھی۔ اس کو کافی دنوں سے کوئی فنکشن نہ ملا تھا جس کی وجہ سے اُس کی دیہاڑی نہ لگی تھی۔ موسم میں عجیب سی خنکی تھی جس کی وجہ سے کافی لوگ نزلہ ، زکام اور گلے خراب جیسے انفیکشنز میں تیزی سے مبتلا ہو رہے تھے۔ اس دفعہ تو جسے لاہور میں یہ انفیکشن لگتا وہ کم از کم مہینہ بھر ٹھیک نہ ہوتا تھا۔ نادیہ بھی کوئی دو ہفتے سے اسی وباء  کے زیر اثر تھی اور بُری طرح بخار میں پھنک رہی تھی۔ بھلے وقتوں میں نادیہ کا باپ اپنے دوسرے بچوں سے چھپا کر پرانے محلے میں ایک مرلے کا کمرہ اس کے نام کر گیا تھا۔ نادیہ نے ہوش سنبھالتے ہی خود کو زمانے کے رحم و کرم پر پایا تھا اور خود محنت کرکے شادی و بیاہ کے فنکشنز اور گلی گلی ناچ کر روزی روٹی کمائی تھی۔ اس کا باپ مرنے سے پہلے کبھی کبھا ر  رات کے اندھیرے میں لوگوں سے منہ چھپا...

زمین پر موجود زندگی کو درپیش ممکنہ خطرات کیا ہیں؟

Image
  نظام شمسی کے 8 سیاروں میں سے، زمین ترتیب کے لحاظ سے تیسرا چٹانی سیارہ ہے اور مشاہدہ کائنات میں صرف زمین ہی واحد سیارہ ہے جہاں زندگی موجود ہے۔ زمین پر زندگی کیسے وجود میں آئی، معدنیات کیسے وجود میں آئے، پانی کہاں سے آیا، مقناطیسی میدان کیسے بنا، فضاء کیسے بنی، پہاڑ کیسے بنے، سمندر کیسے وجود میں آئے، آتش فشاں کیسے بنے، دریا کیسے بنے اور جنگلات کیسے وجود میں آئے؟ یہ سب الگ الگ موضوعات ہیں۔ آج میں اپنے سیارے زمین کو لاحق خطرات اور اس پر پھلنے پھولنے والی زندگی پر بات کروں گا۔ زمین کو اپنے آغاز ہی سے بہت سی سختیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنی ابتدا میں یہ بہت گرم تھی لیکن آہستہ آہستہ ٹھنڈی ہوتی چلی گئی اور پھر مختلف موسمی اور ارضیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے اس قابل ہوئی کے زندگی نے اس پر جنم لیا۔ لیکن آج انسانی آبادی میں مسلسل اضافے، سائنسی ترقی اور وسائل کے بے دریغ استعمال کے باعث زمین اپنا قدرتی وجود آہستہ آہستہ کھو رہی ہے۔ قدرت کا ایک ایسا نظام ہے جو توازن برقرار رکھتا ہے اور اس میں خلل ڈالنے والی ہر شے کو تباہ کر دیتی ہے۔ تاہم، ہماری زمین کو اس وقت متعدد خطرات کا سام...

وزیرِاعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے بزنس وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

Image
  وزیرِاعظم شہباز شریف سے یو اے ای کے بزنس وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال  اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ایک سازگار اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے آج متحدہ عرب امارات (UAE) کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی (IFZA) اور Aleria گروپ کے آٹھ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تجارتی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور یو اے ای کے برادرانہ تعلقات اور اقتصادی مواقع  وزیرِاعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے بزنس وفد کا پرتباک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔ پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں ک...

پاکستان نے خان اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ اسکولوں میں اے آئی ٹیوٹر خانمیگو متعارف کرایا جا سکے

Image
  پاکستان نے خان اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ اسکولوں میں اے آئی ٹیوٹر خانمیگو متعارف کرایا جا سکے ذاتی نوعیت کی تعلیم کے ذریعے تعلیمی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم اسلام آباد، 4 مارچ 2025 – وزارتِ وفاقی تعلیم نے خان اکیڈمی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں تاکہ اس کے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ٹیوٹر، خانمیگو، کو پاکستانی اسکولوں میں متعارف کرایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو انفرادی تعلیمی ضروریات کے مطابق ذاتی نوعیت کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ دستخطی تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز اکبر اور خان اکیڈمی (پاکستان) کے سی ای او ذیشان حسن نے شرکت کی۔ یہ شراکت حکومت کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو جدید بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ خان اکیڈمی کے بارے میں خان اکیڈمی ایک معروف امریکی غیر منافع بخش ادارہ ہے جسے 2006 میں سلمان خان نے قائم کیا۔ یہ دنیا بھر میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی مفت، آن لائن فراہمی کے لیے وقف ہے اور انٹرایکٹو ٹولز کے ذریعے تعلیم کو سب کے لیے قابلِ رسائی بناتا ہے۔ عملدرآمد کا منصوبہ اس شراکت کے تحت، خان اکیڈمی وفاقی ن...