2025 کے پرائز بانڈز کے قرعہ اندازی کا شیڈول جاری
کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو 750
روپےوالے بانڈز کے لیے ہوگی۔
ویب ڈیسک 31 دسمبر 2024
نیشنل سیونگز ڈویژن نے 2025 کے لیے پرائز بانڈز کی سرکاری قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو 750 روپے والے بانڈ کے لیے ہوگی جبکہ آخری قرعہ اندازی 15 دسمبر کو 200 روپے والے بانڈ کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع: اسٹیٹ بینک آف پاکستان
پرائز بانڈز سرمایہ کاری کا ایک مقبول اور محفوظ ذریعہ ہیں جن کی قرعہ اندازی حکومتی نگرانی میں شفافیت کے ساتھ کی جاتی ہے۔
قرعہ اندازی کے شیڈول پر نظر رکھیں
شرکاء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آنے والی قرعہ اندازیوں اور نتائج پر نظر رکھیں تاکہ جیتنے کے امکانات کو بڑھایا جا سکے۔
قومی پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ
اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ آج قومی پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ ہے۔
مرکزی بینک کے بیان کے مطابق، 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے، اور 40,000 روپے والے پرائز بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
پرائز بانڈز کو اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن، اور کمرشل بینکوں میں واپس یا تبدیل کروایا جا سکتا ہے۔
31 دسمبر 2024 کے بعد، پرائز بانڈز کی واپسی کی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
1735628821-0.jpg)

Comments
Post a Comment